hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 325

.

مشكاة المصابيح

325
Mishkaat Shareef
ضعیف
وَعَنْ اَنَسِ قَالَ کَانَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وسلم اِذَا اَرَادَا الْحَاجَۃَ لَمْ یَرْفَعْ ثَوْبَہ، حَتّٰی یَدْنُوَ مِنَ الْاَرْضِ۔(رواہ الجامع ترمذی و ابوداؤد و الدارمی)
اور حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ سرکار دو عالم ﷺ جب استنجاء کا ارادہ فرماتے تو جب (بیٹھنے کے لئے) زمین سے قریب نہ ہوجاتے کپڑا نہ اٹھاتے تھے۔ (جامع ترمذی، ابوداؤد، دارمی)

تشریح
یہ بھی استنجاء کے ادب اور شرم و حیاء کا تقاضہ ہے کہ بغیر ضرورت ستر نہ کھولے اور ظاہر ہے کہ ضرورت جب ہی پڑتی ہے جب کہ استنجاء کے لئے بیٹھنے کے وقت زمین کے بالکل قریب ہوجائے چناچہ رسول اللہ و ﷺ کا یہی معمول تھا کہ جب آپ ﷺ بیٹھنے کے وقت زمین سے بالکل متصل نہ ہوجاتے کپڑا اوپر نہ اٹھاتے تھے۔ چنانچہ یہ مسئلہ ہے کہ بیٹھنے سے پہلے یعنی کھڑے ہی کھڑے ستر کا کھول دینا جائز نہیں ہے، خواہ گھر کے بیت الخلاء کے اندر پاخانہ کرنا ہو یا جنگل میں کرنا ہو۔