hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 362

.

مشكاة المصابيح

362
Mishkaat Shareef
صحیح
وَ عَنْ ابْنِ عُمَرْص اَنَّ النَّبِِیَّ صلی اللہ علیہ وسلم قَالَ اُرَانِیْ فِی الْمَنَامِ اَتَسَوَّکُ بِسِوَاکٍ،فَجَاءَ نِیْ رَجُلَانِ اَحَدُھُمَا اَکْبَرُ مِنَ الْاٰخَرِ فَنَاوَلْتُ السِّوَاکَ الْاَصْغَرَ مِنْھُمَا فَقِیْلَ لِیْ کَبِّرْ فَدَفَعْتُہُ اِلَی الْاَکْبَرِ مِنْھُمَا۔(مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ)
حضرت عبداللہ ابن عمر (رض) راوی ہیں کہ (ایک دن) سرکار دو عالم ﷺ نے فرمایا میں نے اپنے آپ کو خواب میں دیکھا کہ میں مسواک کر رہا ہوں (اس اثناء میں) دو آدمی میرے پاس آئے، ان میں سے ایک آدمی دوسرے سے بڑا تھا، میں نے ان میں سے چھوٹے کو مسواک دینے کا ارادہ کیا مگر مجھ سے کہا گیا کہ بڑے کو مسواک دو ، چناچہ میں نے ان میں سے بڑے کو مسواک دی۔ (صحیح البخاری و صحیح مسلم )

تشریح
اس حدیث سے مسواک کی بزرگی اور فضیلت کا اظہار ہو رہا ہے اس لئے کہ اسے بڑے کو دینے کا حکم کیا جانا اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ یہ ایک افضل اور بہترین چیز ہے جب ہی تو بڑے کو جو چھوٹے سے افضل و اعلیٰ تھا، دئیے جانے کا حکم کیا گیا۔ اس حدیث نے اس طرف بھی اشارہ کردیا کہ کھانا وغیرہ دینے، خوشبو لگانے یا ایسی ہی دوسری چیزوں میں ابتداء بڑے سے ہی کرنی چاہئے۔