hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 3633

.

مشكاة المصابيح

3633
Mishkaat Shareef
صحیح
وعن أنس قال : كان قيس بن سعد من النبي صلى الله عليه و سلم بمنزلة صاحب الشرط من الأمير . رواه البخاري
اور حضرت انس کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کے ہاں حضرت قیس ابن سعد کے سپرد وہ خدمت تھی جو امراء سلاطین کے ہاں کو توال انجام دیتے ہیں۔ (بخاری )

تشریح
مطلب یہ ہے کہ حضرت قیس ابن سعد نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر رہتے تھے تاکہ آنحضرت ﷺ جو احکام دین وہ ان کو جاری ونافذ کریں جیسا کہ امراء و سلاطین کے ہاں کو توال اس خدمت پر مقرر رہتے ہیں۔