hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 364

.

مشكاة المصابيح

364
Mishkaat Shareef
صحیح
وَعَنْ اَنَسٍ قَالَ قَالَِ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلملَقَدْ اَکْثَرْتُ عَلَیْکُمْ فِیْ السِّوَاکِ۔(رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ)
حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ سرکار دو عالم ﷺ نے ارشاد فرمایا میں نے تم سے مسواک کے متعلق بہت کچھ بیان کیا ہے۔ (صحیح البخاری )

تشریح
اس ارشاد کا مقصد مسواک کی فضیلت و اہمیت کو بتانا ہے اور اس پر تاکید فرمانی ہے کہ مسواک زیادہ سے زیادہ کرنی چاہئے اس لئے کہ کسی چیز کو بار بار بیان کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ وہ چیز بڑی اہمیت و فضیلت کی حامل ہے۔