hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 3704

.

مشكاة المصابيح

3704
Mishkaat Shareef
صحیح
عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده أن النبي صلى الله عليه و سلم قال : البينة على المدعي واليمين على المدعي عليه . رواه الترمذي
حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا گواہ مدعی کے ذمہ ہے اور قسم مدعا علیہ کے ذمہ ہے (ترمذی)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ اپنے دعوی کے ثبوت میں گواہ پیش کرنا مدعی کا حق ہے اور اگر مدعا علیہ مدعی کے دعوی کو صحیح ماننے سے انکار کر دے اور مدعی اس سے قسم کھانے کا مطالبہ کرے تو مدعا علیہ پر قسم کھانا ہے۔