hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 3821

.

مشكاة المصابيح

3821
Mishkaat Shareef
صحیح
وعنه أن النبي صلى الله عليه و سلم لما قدم المدينة نحر جزورا أو بقرة . رواه البخاري
اور حضرت جابر کہتے ہیں کہ نبی ﷺ جب مدینہ تشریف لائے تو آپ ﷺ نے اونٹ یا گائے ذبح کیں (بخاری و مسلم)

تشریح
اس حدیث سے یہ ثابت ہوا کہ سفر سے واپس آنے کے بعد ضیافت کرنا اور لوگوں کو اپنے یہاں کھانے وغیرہ پر مدعو کرنا مسنون ہے۔