hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 3960

.

مشكاة المصابيح

3960
Mishkaat Shareef
صحیح
4058 - [ 4 ] ( لم تتم دراسته ) وعن ابن عمر قال : رأيت رسول الله صلى الله عليه و سلم أول ما جاءه شيء بدأ بالمحررين . رواه أبو داود (2/423)
اور حضرت عمر (رض) کہتے ہیں کہ میں نے دیکھا ہے کہ رسول کریم ﷺ مال فئی کے آنے کے بعد اس میں سے سب سے پہلے ان لوگوں کو مرحمت فرماتے جن کو ( حال ہی میں غلامی سے آزاد کیا گیا ہوتا۔ (ابو داؤد)

تشریح
مال فئی میں سے سب سے پہلے حال ہی میں غلامی سے نجات پائے ہوئے لوگوں کو اس لئے عطا کیا جاتا کہ وہ بےٹھکانہ اور بےسہارا ہوتے تھے اور بعض حضرات یہ کہتے ہیں کہ آزاد کئے گئے لوگوں سے مراد مکاتب ہیں۔ نیز بعض حضرات کے نزدیک منفردین لطاعۃ اللہ مراد ہیں۔