hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 4022

.

مشكاة المصابيح

4022
Mishkaat Shareef
صحیح
وعن أم شريك : أن رسول الله صلى الله عليه و سلم أمر بقتل الوزغ وقال : كان ينفخ على إبراهيم
اور حضرت ام شریک (رض) سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے گرگٹ کو مار ڈالنے کا حکم دیا اور فرمایا کہ وہ (گرگٹ) حضرت ابراہیم (علیہ السلام) پر آگ پھونکتا تھا۔ ( بخاری ومسلم )

تشریح
آگ پھونکتا تھا یہ گویا گرگٹ کی خباثت کو بیان کیا گیا ہے کہ جب نمرود نے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو آگ میں ڈالا تو یہ (گرگٹ) اس آگ کو بھڑکانے کے لئے اس میں پھونک مارتا تھا۔ یوں بھی تجربہ سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ یہ جانور بڑا زہریلا اور موذی ہوتا ہے، اگر کھانے پینے کی چیزوں میں اس کے زہریلے جراثیم پہنچ جائیں تو اس سے لوگوں کو بہت نقصان پہنچ سکتا ہے۔