hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 4037

.

مشكاة المصابيح

4037
Mishkaat Shareef
صحیح
وعن زيد بن خالد قال : نهى رسول الله صلى الله عليه و سلم عن سب الديك وقال : إنه يؤذن للصلاة . رواه أبو داود
اور حضرت زید بن خالد (رض) کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے مرغ کو برا کہنے سے منع فرمایا ہے۔ نیز آپ ﷺ نے فرمایا کہ بلا شبہ وہ ( مرغ) نماز کے لئے آگاہ کرتا ہے۔ ( شرح السنۃ)

تشریح
نماز سے تہجد کی نماز مراد ہے ! حدیث شریف میں آتا ہے کہ آنحضرت ﷺ تہجد کی نماز کے لئے اس وقت اٹھتے تھے جب کہ مرغ بانگ دیا کرتا تھا اور یہ بھی احتمال ہے کہ فجر کی نماز مراد ہو، اس صورت میں مطلب یہ ہوگا کہ وہ اپنی بانگ کے ذریعہ آگاہ کرتا ہے کہ فجر کی نماز کا وقت قریب آگیا ہے اور پھر دوبارہ اس کی بانگ تاکید و تنبیہ کے لئے ہوتی ہے، اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جب حیوان میں بھی پائی جانے والی اچھی خصلتیں اس کو برا کہنے سے روکتی ہیں، تو کسی مؤمن کو برا کہنے والے کا کیا حشر ہوگا ؟