hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 4094

.

مشكاة المصابيح

4094
Mishkaat Shareef
صحیح
وعنها قالت : ما شبع آل محمد يومين من خبز بر إلا وأحدهما تمر
اور حضرت عائشہ (رض) کہتی ہیں کہ ایسا (کبھی نہیں ہوا کہ آنحضرت ﷺ کے گھر والوں نے دو دن گیہوں کی روٹی سے اپنا پیٹ بھرا ہو اور ان دو دنوں میں سے ایک دن کی غذا کھجور نہ ہوئی ہو۔ (بخاری ومسلم)

تشریح
حدیث کا مطلب یہ ہے کہ سرکار دو عالم ﷺ اور آپ ﷺ کے اہل و عیال کبھی بھی مسلسل دو دنوں تک گیہوں کی روٹی نہیں کھاتے تھے، جہاں تک گیہوں کی روٹی کی قید لگانے کا سوال ہے تو ہوسکتا ہے کہ جو کی روٹی میسر ہوجاتی ہو۔