hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 4134

.

مشكاة المصابيح

4134
Mishkaat Shareef
صحیح
وعن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : العجوة من الجنة وفيها شفاء من السم والكمأة من المن وماؤها شفاء للعين . رواه الترمذي
اور حضرت ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔ عجوہ (جو کھجور کی سب سے اچھی قسم ہے) جنت کی (کھجور) ہے اور اس میں زہر کی شفاء ہے اور کھنبی من (کی قسم) سے ہے اور اس کا پانی آنکھ کے لئے شفاء ہے۔ (ترمذی )

تشریح
عجوہ جنت کی کھجور ہے کا مطلب یا تو یہ ہے کہ عجوہ کی اصل جنت سے آتی ہے یا یہ کہ جنت میں جو کھجور ہوگی وہ عجوہ ہے اور یا یہ کہ عجوہ ایسی سود مند اور راحت بخش کھجور ہے گویا وہ جنت کا میوہ ہے، زیادہ صحیح مطلب پہلا ہی ہے حدیث کے باقی حصے کی وضاحت پہلی فصل میں گزر چکی ہے۔