hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 4224

.

مشكاة المصابيح

4224
Mishkaat Shareef
صحیح
عن أم سلمة قالت : كان أحب الثياب إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم القميص . رواه الترمذي وأبو داود
اور حضرت ام سلمہ (رض) کہتی ہیں کہ رسول کریم ﷺ تمام کپڑوں میں کرتا سب سے زیادہ پسند تھا۔ (ترمذی، ابوداؤد)

تشریح
کرتے کی پسندیدگی کی وجہ یہ ہے کہ ایک تو اس کے پہننے سے جسم کے اعضاء اچھی طرح ڈھک جاتے ہیں اور دوسرے وہ بہت ہلکا اور جسم کے لئے آرام دہ ہوتا ہے اور تیسرے یہ کہ کرتا پہننے سے آدمی متواضع و منکسر معلوم ہوتا ہے اور سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ جو چیز آنحضرت ﷺ کو پسندیدہ و مرغوب رہی ہوگی اس میں یقینا وہ اسرار و انوار ہوں گے جو اس کے علاوہ کسی چیز میں نہیں ہونگے جیسا کہ تمام مستحبات کا حکم ہے۔