hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 4257

.

مشكاة المصابيح

4257
Mishkaat Shareef
صحیح
وعن هلال بن عامر عن أبيه قال : رأيت النبي صلى الله عليه وسلم بمنى يخطب على بغلة وعليه برد أحمر وعلي أمامه يعبر عنه . رواه أبو داود
اور حضرت بلال ابن عامر اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا میں نے رسول کریم ﷺ کو منیٰ میں خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے دیکھا اس وقت آپ ﷺ خچر پر سوار تھے اور جسم مبارک پر سرخ (دھاریوں کی) چادر تھی، نیز حضرت علی (رض) آپ ﷺ کے سامنے کھڑے تھے جو آپ ﷺ کے الفاظ لوگوں تک پہنچا رہے تھے ! (ابوداؤد)

تشریح
چونکہ اس موقع پر لوگوں کا بہت ہجوم تھا اور آنحضرت ﷺ کی آواز مبارک مجمع میں دور والوں تک نہیں پہنچ رہی تھی اس لئے حضرت علی (رض) آپ ﷺ کے ساتھ ساتھ آپ ﷺ کے الفاظ بلند آواز میں دوہرا کر لوگوں کو سمجھاتے جاتے تھے۔