hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 4259

.

مشكاة المصابيح

4259
Mishkaat Shareef
ضعیف
وعن جابر قال : أتيت النبي صلى الله عليه وسلم وهو محتب بشملة قد وقع هدبها على قدميه . رواه أبو داود
اور حضرت جابر (رض) کہتے ہیں کہ ایک موقع پر میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس وقت آپ ﷺ ایک چادر کے ذریعہ گوٹ مارے ہوئے بیٹھے تھے اور اس چادر کے کنارے آپ ﷺ کے قدموں پر پڑے ہوئے تھے ! (ابوداؤد)

تشریح
گوٹ مار کر بیٹھنا اس نشست کو کہتے ہیں جس میں کو لھے زمین پر ٹیک کر دونوں گھٹنے کھڑے کرلیتے ہیں اور سہارے کے لئے دونوں ہاتھ یا کوئی کپڑا گھٹنوں کے گرد لپیٹ لیتے ہیں۔