hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 4288

.

مشكاة المصابيح

4288
Mishkaat Shareef
صحیح
وعن معاوية أن رسول الله صلى الله عليه وسلم نهى عن ركوب النمور وعن لبس الذهب إلا مقطعا . رواه أبو داود والنسائي
اور حضرت معاویہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے چیتے کی کھال کی زین پر سوار ہونے سے منع فرمایا اسی طرح آپ ﷺ نے (مردوں کو) سونا پہننے سے منع فرمایا الاّ یہ کہ وہ بہت قلیل مقدار میں ہو۔ (ابوداؤد)

تشریح
حدیث کے آخری الفاظ سے قلیل مقدار میں سونے کی جو اباحت ثابت ہوتی ہے وہ بھی منسوخ قرار پاچکی ہے ویسے بعض علماء نے یہ بھی لکھا ہے کہ ان الفاظ سے بظاہر جو جواز ثابت ہوتا ہے وہ حنیفہ کے نزدیک اس پر محمول ہے کہ مثلا کسی چیز پر سونے کا ملمع کیا جائے یا نگینہ وغیرہ میں سونے کی کیل لگائی جائے اور یا کپڑے پر دھاریوں اور بیل کے طور پر سنہرا کام کیا جائے تو یہ حنیفہ کے نزدیک مردوں کے لئے بھی جائز ہیں۔