hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 4298

.

مشكاة المصابيح

4298
Mishkaat Shareef
صحیح
وعن ابن عباس أن رسول الله صلى الله عليه وسلم اتخذ خاتما فلبسه قال : شغلني هذا عنكم منذ اليوم إليه نظرة وإليكم نظرة ثم ألقاه . رواه النسائي
اور حضرت ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے ایک انگوٹھی بنوائی اور اس کو پہنا پھر آپ ﷺ نے (حاضرین کو مخاطب کر کے) فرمایا کہ آج کے دن اس انگوٹھی نے مجھ کو تمہاری طرف سے مشغول رکھا (یعنی میں تمہاری طرف متوجہ نہ رہ سکا) کیونکہ کبھی تو اس انگوٹھی کی طرف دیکھتا ہوں اور کبھی تمہاری طرف دیکھتا ہوں۔ اور (یہ کہہ کر) آپ ﷺ نے اس انگوٹھی کو اتار پھینکا۔ (نسائی )

تشریح
بظاہر یہ ثابت ہوتا ہے کہ حدیث میں جس انگوٹھی کا ذکر کیا گیا ہے وہ سونے کی تھی۔