hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 4308

.

مشكاة المصابيح

4308
Mishkaat Shareef
ضعیف
وعن جابر قال : نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم أن ينتعل الرجل قائما . رواه أبو داود
اور حضرت جابر (رض) کہتے ہیں رسول کریم ﷺ کھڑے ہو کر جوتا پہننے سے منع فرمایا ہے۔ (ابوداؤد، ترمذی، وابن ماجہ، ) نے اس روایت کو ابوہریرہ (رض) سے نقل کیا ہے۔

تشریح
یہ ممانعت اس صورت میں ہے جب کہ کھڑے ہو کر جوتا پہننے میں مشقت اٹھانا پڑتی ہو، یعنی ایسا جوتا ہو جس کو پہننے اور اس کا تسمہ باندھنے میں ہاتھ لگانا پڑتا ہو، ویسے مطلق جوتے کے بارے میں یہ ممانعت نہیں ہے۔