hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 4328

.

مشكاة المصابيح

4328
Mishkaat Shareef
صحیح
وعن أنس قال نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم أن يتزعفر الرجل . ( متفق عليه )
اور حضرت انس (رض) کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے اس سے منع فرمایا ہے کہ کوئی مرد اپنے بدن یا کپڑوں پر زعفران ملے ! (بخاری، ومسلم )

تشریح
یہ ممانعت اس لئے ہے کہ کپڑے یا بدن پر زعفران ملنا عورتوں کے ساتھ مخصوص ہے۔ رہی یہ بات کہ بعض صحابہ کے بارے میں جو یہ منقول ہے کہ انہوں نے خلوق کا استعمال کیا جو زعفران سے بنائی جانے والی ایک خوشبو ہے تو وہ اس ممانعت سے پہلے کا واقعہ ہے۔