hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 4340

.

مشكاة المصابيح

4340
Mishkaat Shareef
ضعیف
وعن أم هانئ قالت قدم رسول الله صلى الله عليه وسلم علينا بمكة قدمة وله أربع غدائر . رواه أحمد وأبو داود والترمذي وابن ماجه .
اور حضرت ام ہانی (رض) کہتی ہیں کہ ایک مرتبہ (فتح مکہ کے دن) رسول کریم ﷺ ہمارے ہاں تشریف لائے تو اس وقت آنحضرت ﷺ کے چار گیسو گندھے ہوئے تھے (یعنی دو دائیں طرف تھے اور دو بائیں طرف۔ (احمد، ابوداؤد، ابن ماجہ)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ آپ ﷺ نے پورے سر کے بالوں کو چار حصوں میں بٹ لیا تھا۔ گویا گیسو سے بالوں کی وہ مخصوص وضع مراد نہیں ہے جس کو ہماری زبان میں زلف کہا جاتا ہے۔