hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 4377

.

مشكاة المصابيح

4377
Mishkaat Shareef
صحیح
وعن علي قال نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم أن تحلق المرأة رأسها . رواه النسائي .
اور حضرت علی (رض) کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے اس سے منع فرمایا کہ کوئی عورت اپنا سر منڈائے !۔ (نسائی)

تشریح
عورت کے حق میں سر کے بالوں کی وہی اہمیت ہے جو مرد کے حق میں داڑھی کی ہے لہٰذا جس طرح مرد کو داڑھی منڈانا حرام ہے اسی طرح عورت کو سر منڈانا حرام ہے۔