hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 4397

.

مشكاة المصابيح

4397
Mishkaat Shareef
صحیح
وعن ابن عمر أن النبي صلى الله عليه وسلم نهى عن الخمر والميسر والكوبة والغبيراء . الغبيراء شراب يعمله الحبشة من الذرة يقال له السكركة . رواه أبو داود .
اور حضرت ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے شراب، جوئے، کو بہ اور غبیراء سے منع کیا ہے اور غبیراء ایک قسم کی شراب ہوتی ہے جس کو حبشہ کے لوگ جوار سے بناتے ہیں اور اس کو سکرک کہتے ہیں !۔ (احمد، ابوداؤد)

تشریح
غبیراء کی جو تعریف بیان کی گئی ہے وہ یا تو حضرت ابن عمر (رض) ہی سے منقول ہے یا کسی دوسرے راوی کی بیان کی ہوئی ہے