hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 4403

.

مشكاة المصابيح

4403
Mishkaat Shareef
ضعیف
وعن علي رضي الله عنه أنه كان يقول الشطرنج هو ميسر الأعاجم .
اور حضرت علی (رض) سے روایت ہے کہ وہ فرماتے تھے۔ شطرنج عجمی لوگوں یعنی غیر مسلم قوموں کا جوا ہے۔

تشریح
مطلب یہ ہے کہ غیر مسلم قوموں کے لوگ شطرنج کے ذریعہ حقیقۃ جوا کھیلتے ہیں یا شطرنج کھیلنا صورۃ ان کے جوئے کی مشابہت رکھتا ہے اور ان کی ہر طرح کی مشابہت اختیار کرنا ممنوع ہے۔