hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 4430

.

مشكاة المصابيح

4430
Mishkaat Shareef
صحیح
وعن أنس أن النبي صلى الله عليه وسلم كوى أسعد بن زرارة من الشوكة . رواه الترمذي وقال هذا حديث غريب .
اور حضرت انس (رض) کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے سعد ابن زرارہ کے جسم پر سرخ بادہ (کی بیماری کے علاج) کے لئے داغ دیا۔ اور اس روایت کو ترمذی نے نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے۔

تشریح
داغ دیا یعنی آپ ﷺ نے خود اپنے دست مبارک سے داغا یا کسی کو داغنے کا حکم دیا۔ یہ بات واضح نہیں ہوسکی ہے کہ مذکورہ بیماری کے علاج کے لئے حضرت سعد (رض) کے جسم کے کس حصے پر داغ دیا گیا تھا۔