hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 4437

.

مشكاة المصابيح

4437
Mishkaat Shareef
ضعیف
وعنها قالت ما كان يكون رسول الله صلى الله عليه وسلم قرحة ولا نكبة إلا أمرني أن أضع عليها الحناء . رواه الترمذي .
اور حضرت سلمی (رض) کہتی ہیں کہ رسول کریم ﷺ کے جسم کے کسی حصہ پر) جب بھی زخم آجاتا (خواہ وہ تلوار، چھری، یا اور کسی چیز کے کٹ جانے کی صورت میں ہوتا) یا پتھر اور کانٹے سے آپ ﷺ زخمی ہوجاتے تو مجھ کو حکم دیتے کہ میں اس زخم پر مہندی (کی چھٹس) رکھ دوں۔ (ترمذی)

تشریح
مہندی کی تاثیر چونکہ سرد ہے اور جلدی امراض کو نافع ہے اس لئے اس کی برودت زخم کی گرمی اور سوزش کو ختم کردیتی ہے۔