hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 4498

.

مشكاة المصابيح

4498
Mishkaat Shareef
صحیح
وعن أبي هريرة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم من أتى كاهنا فصدقه بما يقول أو أتى امرأته حائضا أو أتى امرأته من دبرها فقد برئ مما أنزل على محمد . رواه أحمد وأبو داود .
اور حضرت ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔ جو شخص کاہن کے پاس جائے اور اس کی بتائی ہوئی باتوں کو سچا جانے، یا جو شخص کاہن کے پاس جائے اور اس کی بتائی ہوئی باتوں کو سچا جانے، یا جو شخص حیض کی حالت میں اپنی بیوی سے ہم بستر ہو، یا جو شخص اپنی بیوی کے پیچھے کی طرف سے بدفعلی کرے تو وہ اس چیز (یعنی قرآن و سنت و شریعت) سے بیزار ہوا جو محمد ﷺ پر نازل ہوئی ہے۔ (احمد، ابوداؤد)

تشریح
بیزار ہوا کا مطلب یہ ہے کہ وہ کافر ہوگیا، لیکن یہ اس صورت میں پر محمول ہے جب کہ وہ اس کو حلال جانے، حلال نہ جاننے کی صورت میں یہ ارشاد گرامی ﷺ ان چیزوں کی سخت ترین برائی کو زیادہ سے زیادہ اہمیت کے ساتھ بیان کرنے اور ان سخت برائیوں کے اختیار کرنے والے کو شدت کے ساتھ متنبہ کرنے اور ڈرانے پر محمول ہوگا۔