hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 4524

.

مشكاة المصابيح

4524
Mishkaat Shareef
ضعیف
وعن أبي سعيد عن النبي صلى الله عليه وسلم قال أصدق الرؤيا بالأسحار . رواه الترمذي والدارمي .
اور حضرت ابوسعید خدری (رض) نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا پچھلے پہر کا خواب زیادہ سچا ہوتا ہے۔ (ترمذی، دارمی ، )

تشریح
پچھلا پہر عام طور پر دل و دماغ کے سکون کا وقت ہوتا ہے اس وقت نہ صرف یہ کہ خاطر جمعی حاصل رہتی ہے بلکہ وہ نزول ملائکہ، سعادت اور قبولیت دعا کا بھی وقت ہے۔ اس لئے اس وقت جو خواب دیکھا جاتا ہے وہ زیادہ سچا ہوتا ہے۔