hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 4616

.

مشكاة المصابيح

4616
Mishkaat Shareef
صحیح
عن جابر بن سمرة قال رأيت النبي صلى الله عليه وسلم متكئا على وسادة على يساره . رواه الترمذي .
حضرت جابر بن سمرہ (رض) کہتے ہیں کہ میں نے آنحضرت ﷺ کو اس طرح تکیہ لگائے بیٹھے ہوئے دیکھا کہ وہ تکیہ آپ کے بائیں جانب رکھا ہوا تھا۔ (ترمذی)

تشریح
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ تکیہ لگا کر بیٹھنا مستحب ہے اور یہ نقل کیا گیا ہے کہ آنحضرت ﷺ تکیہ کو پسند فرماتے تھے نیز آپ نے خوشبو کی طرح تکیہ کے بارے میں یہ فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص تکیہ پیش کرے تو اس کو قبول کرنے سے انکار نہ کیا جائے۔