hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 4627

.

مشكاة المصابيح

4627
Mishkaat Shareef
صحیح
وعن أبي سعيد الخدري قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم خير المجالس أوسعها . رواه أبو داود .
اور حضرت ابوسعید خدری (رض) کہتے ہیں کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا بہترین مجلس وہ ہے جو کشادہ و فراخ جگہ میں منعقد کی جائے۔ (ابوداؤد)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی مجلس وعظ و نصیحت منعقد کرنی ہو یا کسی بھی مباح تقریب کے موقع پر کسی جگہ لوگوں کو جمع کرنا ہو تو اس مقصد کے لئے ایسی جگہ اختیار کرنی چاہیے جو کشادہ و فراخ ہو تاکہ لوگوں کو بیٹھنے میں تنگی نہ ہو اور وہ تکلیف میں مبتلا نہ ہوں۔