hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 4641

.

مشكاة المصابيح

4641
Mishkaat Shareef
صحیح
وعن أبي سعيد الخدري أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال إذا تثاءب أحدكم فليمسك بيده على فمه فإن الشيطان يدخل . رواه مسلم .
اور حضرت ابوسعیدخدری (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کسی شخص کو جمائی آئے تو اسے چاہیے کہ وہ اپنا ہاتھ منہ پر رکھ لے کیونکہ شیطان اگر منہ کھلا ہوا پاتا ہے تو اس میں گھس جاتا ہے۔ (مسلم)

تشریح
منہ میں شیطان گھسنے سے مراد یا تو حقیقتا گھسنا ہے یا مراد یہ ہے کہ جو شخص جمائی کے وقت اپنے منہ کو بند نہیں رکھتا شیطان اس پر اثر انداز ہونے اور اس کو وساوس و اوہام میں مبتلا کرنے پر قادر ہوجاتا ہے۔