hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 4688

.

مشكاة المصابيح

4688
Mishkaat Shareef
صحیح
وعن ابن مسعود قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم هلك المتنطعون . قالها ثلاثا . رواه مسلم
اور حضرت ابن مسعود (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ کلام میں مبالغہ کرنے والے ہلاکت میں پڑگئے آپ نے یہ الفاظ تین بار فرمائے (مسلم)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ تحریر اور گفتگو و کلام میں بےجا تکلفات و اہتمام کرنا، عبارت آرائی اور مبالغہ آمیزی کی پابندی اختیار کرنا اور لاحاصل و بےفائدہ باتوں کی آمزش کرنا نہایت برا ہے جب کہ اس کا مقصد اظہار عظمت اور ریا، تضع و بناوٹ، کسی کی بےجا خوشامد و چاپلوسی اور اس کو اپنی طرف مائل و راغب کرنا ہو۔