hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 4757

.

مشكاة المصابيح

4757
Mishkaat Shareef
صحیح
وعن عائشة قالت قال النبي صلى الله عليه وسلم ما أحب أني حكيت أحدا وأن لي كذا وكذا . رواه الترمذي وصححه
اور حضرت عائشہ (رض) کہتی ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا میں اس بات کو ہرگز پسند نہیں کرتا کہ میں کسی شخص کی نقل اتاروں اگرچہ میرے لئے ایسا اور ایسا ہی کیوں نہ ہو۔ یعنی اگر کوئی مجھے بےحساب مال و زر اور کتنا ہی زیادہ روپیہ پیسہ بھی دے تو بھی میں کسی کی نقل اتارنا گوارا نہ کروں، ترمذی نے اس روایت کو نقل کیا ہے اور اس کو صحیح قرار دیا ہے۔

تشریح
کسی کی نقل اتارنا قولی ہو یا فعلی، حرام اور غیبت محرمہ میں داخل ہے۔