hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 4785

.

مشكاة المصابيح

4785
Mishkaat Shareef
صحیح
وعنه أن النبي صلى الله عليه وسلم قال له يا ذا الأذنين . رواه أبو داود والترمذي .
اور حضرت انس (رض) سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ کریم نے ان سے فرمایا اے دو کانوں والے۔ (ابوداؤد، ترمذی)

تشریح
ا نحضرت ﷺ نے حضرت انس (رض) کو دو کانوں والے کے ذریعہ جو مخاطب فرمایا تو اس میں خوش طبعی و ظرافت بھی تھی اور ان کے تئیں اس تعریف و توصیف کا اظہار بھی مقصود تھا کہ تم نہایت فہیم و ذکی ہو اور تم سے جو بات کہی جاتی ہے اس کو تم خوب اچھی طرح سنتے ہو۔