hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 4818

.

مشكاة المصابيح

4818
Mishkaat Shareef
صحیح
وعن جبير بن مطعم قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لا يدخل الجنة قاطع . متفق عليه
اور حضرت جبیر بن مطعم (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا قطع رحم کرنے والا جنت میں داخل نہیں ہوگا۔ (بخاری ومسلم)

تشریح
نووی نے ارشاد گرامی کی یہ مراد بیان کی ہے کہ جو شخص یہ جاننے کے باوجود کہ قطع رحم کرنا یعنی ناطے داری کا حق ادا نہ کرنا حرام ہے نہ صرف یہ کہ بغیر کسی سبب و عذر کے قطع رحم کرے اور بغیر کسی شبہ و وجہ کے قطع رحم کرنے کو حلال بھی جانے تو وہ جنت میں داخل نہیں کیا جائے گا یا یہ مراد ہے کہ قطع رحم کرنے والا نجات یافتہ اور اولین لوگوں کے ساتھ جنت میں داخل نہیں ہوگا۔