hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 4909

.

مشكاة المصابيح

4909
Mishkaat Shareef
صحیح
وعن المقدام بن معديكرب عن النبي صلى الله عليه وسلم قال إذا أحب الرجل أخاه فليخبره أنه أحبه . رواه أبو داود والترمذي
اور حضرت مقدام بن معدیکرب (رض) آنحضرت ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا جب کوئی شخص اپنے کسی مسلمان بھائی سے دوستی و محبت رکھے تو چاہیے کہ وہ اس مسلمان کو بتادے کہ وہ اس کو دوست محبوب رکھتا ہے۔

تشریح
یہ حکم اس لئے دیا گیا ہے کہ جب اس مسلمان کو یہ معلوم ہوگا کہ فلاں شخص مجھ سے دوستی اور محبت رکھتا ہے تو وہ بھی اس سے دوستی محبت رکھے گا اور دوستی کے حقوق ادا کرے گا نیز اس کے حق میں دعا گو و خیر خواہ رہے گا۔