hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 4935

.

مشكاة المصابيح

4935
Mishkaat Shareef
ضعیف
وعن أبي صرمة أن النبي صلى الله عليه وسلم قال من ضار ضار الله به ومن شاق شاق الله عليه . رواه ابن ماجه والترمذي وقال هذا حديث غريب
اور حضرت ابوصرمہ (رض) سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جو شخص کسی مسلمان کو بلاوجہ شرعی کوئی ضرور نقصان پہنچائے گا تو اللہ تعالیٰ اس کو ضرور نقصان پہنچائے گا یعنی اس برے عمل کی سزا دے گا جو شخص کسی مسلمان کو مشقت و تکلیف میں ڈالے گا تو اللہ اس کو مشقت و تکلیف میں مبتلا کرے گا۔ ابن ماجہ اور ترمذی نے کہا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے۔

تشریح
لفظ شاق کے ایک معنی یہ بھی بیان کئے گئے ہیں کہ جو شخص کسی مسلمان سے عداوت و مخالفت کرے گا اللہ اس سے عداوت و مخالفت رکھے گا یعنی اس کو عذاب میں مبتلا کرے گا۔