hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 5071

.

مشكاة المصابيح

5071
Mishkaat Shareef
ضعیف
وعن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم لعن عبد الدينار ولعن عبد الدرهم . رواه الترمذي
اور حضرت ابوہریرہ (رض) نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا جو شخص دینار کا غلام اور درہم کا غلام بن جائے وہ ملعون ہے یا یہ معنی ہیں کہ جو شخص دینار کا غلام اور درہم کا غلام بن جائے اس پر لعنت ہو (ترمذی)

تشریح
لعن کے معنی ہیں ہانک دینا، بھلائی سے محروم کردینا اور اللہ کی رحمت سے دور کردینا ! حدیث کا مطلب یہ ہے کہ جو شخص مال وزر اور روپیہ پیسہ کی محبت میں اس طرح گرفتار ہوجائے کہ ان کی وجہ سے اللہ کی عبادت وطاعت سے بعد اختیار کرلے تو وہ گویا مال وزر اور روپیہ پیسہ کا غلام ہے۔ اور ایسا شخص، تمام بھلائیوں سے محروم، رحمت الٰہی سے دور اور راندہ درگاہ رب العزت قرار دیا جاتا ہے۔