hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 5144

.

مشكاة المصابيح

5144
Mishkaat Shareef
صحیح
وعن أبي هريرة أنه أصابهم جوع فأعطاهم رسول الله صلى الله عليه وسلم تمرة تمرة . رواه الترمذي
حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ جب فقراء صحابہ کو بھوک کی شدت نے پریشان کیا تو رسول کریم ﷺ نے ان میں سے ہر ایک کو ایک ایک کھجور عطا فرمائی۔ (ترمذی)

تشریح
اس حدیث سے حضرت ابوہریرہ (رض) کا مقصد یہ بتانا ہے کہ ان صحابہ (رض) پر فقر و افلاس اور کھانے پینے کی تنگی کا اتنا زیادہ غلبہ تھا کہ بسا اوقات انہیں ایک ایک کھجور پر اکتفا کرنا پڑتا تھا۔