hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 5176

.

مشكاة المصابيح

5176
Mishkaat Shareef
ضعیف
عن أبي بكرة أن رجلا قال يا رسول الله أي الناس خير ؟ قال من طال عمره وحسن عمله . قال فأي الناس شر ؟ قال من طال عمره وساء عمله . رواه أحمد والترمذي والدارمي .
حضرت ابوبکرہ (رض) سے روایت ہے کہ ایک شخص نے پوچھا، کہ یا رسول اللہ ! کون سا آدمی بہتر ہے ؟ حضور ﷺ نے فرمایا۔ وہ شخص جس کی عمر زیادہ ہو اور عمل اچھے ہوں۔ پھر اس شخص نے پوچھا اور کون سا آدمی برا ہے ؟ حضور ﷺ نے فرمایا۔ وہ شخص جس کی عمر زیادہ ہو اور برے عمل ہوں۔ (احمد، ترمذی، دارمی)

تشریح
حدیث کے ظاہری اسلوب سے یہ واضح ہوتا ہے کہ مذکورہ حکم اغلب کے اعتبار سے ہے یعنی اچھے یا برے عمل زیادہ ہوں گے تو وہ شخص یا برا قرار پائے گا اور اگر اچھے اور برے عمل دونوں برابر ہوں گے تو پھر وہ ایک وجہ سے تو اچھا کہلائے گا اور ایک وجہ سے برا، اگرچہ اس بات کا ثابت ہونا نادر ہے۔