hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 5427

.

مشكاة المصابيح

5427
Mishkaat Shareef
صحیح
عن أنس أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال لا تقوم الساعة حتى لا يقال في الأرض الله الله . وفي رواية لا تقوم الساعة على أحد يقول الله الله . رواه مسلم .
حضرت انس (رض) سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔ قیامت اس وقت تک نہیں آئے گی جب تک روئے زمین پر اللہ اللہ کہنا موقوف نہ ہوجائے۔ اور ایک روایت میں یوں ہے کہ فرمایا قیامت اس شخص پر قائم نہیں ہوگی جو اللہ اللہ کہتا ہوگا۔ ( مسلم)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ جب قیامت آئے گی تو اس وقت روئے زمین میں ایسا کوئی شخص باقی نہیں ہوگا جو اللہ کا نام لیوا اور اس کی پرستش کرنے والا ہو بلکہ سب کے سب کافر و بت پرست ہوں گے اس سے معلوم ہوا کہ اس کائنات کو وجود وبقا درحقیقت با عمل علماء وذاکرین و صالحین اور نیکو کاروں کے وجود کی برکت سے ہے، جب ان کو اس دنیا سے اٹھا لیا جائے گا تو دنیا بھی باقی نہیں رہے گی۔