hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 5440

.

مشكاة المصابيح

5440
Mishkaat Shareef
ضعیف
وعن عبد الله بن عمرو عن النبي صلى الله عليه وسلم قال الصور قرن ينفخ فيه . رواه الترمذي وأبو داود والدارمي .
اور حضرت عبداللہ ابن عمر (رض) نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا صور ایک سینگ ہے جس کو پھونکا جائے گا۔ ( ترمذی)

تشریح
جس کو پھونکا جائے گا کا مطلب یہ ہے کہ اس کو حضرت اسرافیل (علیہ السلام) اللہ تعالیٰ کے حکم سے دو مرتبہ پھونکیں گے ایک بار تو سب کو مارنے کے لئے اور دوسری بار سب جگانے کے لئے۔ بعض حضرات نے بیان کیا ہے کہ اس سینگ یعنی صور کا وہ سرا جس کو حضرت اسرافیل (علیہ السلام) اپنے منہ میں لگائے پھونکنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں، گول ہے اور اس کی گولائی زمین اور آسمانوں کے برابر ہے۔