hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 5528

.

مشكاة المصابيح

5528
Mishkaat Shareef
صحیح
وعن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : من يدخل الجنة ينعم ولا يبأس ولا تبلى ثيابه ولا يفنى شبابه . رواه مسلم
اور حضرت ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جو بھی شخص جنت میں داخل ہوگا عیش و عشرت میں رہے گا نہ فکر وغم اس کے پاس پھٹکے گا نہ اس کے کپڑے میلے پرانے ہوں گے اور نہ اس کا شباب فناہ ہوگا۔ ( مسلم)

تشریح
جنت اپنی تمام تر نعمتوں آسائشوں اور راحتوں کے ساتھ دار القرار والثبات ہے یعنی وہاں کسی بھی نعمت و راحت کو نہ زوال وفناہ ہے اور نہ وہاں کی پر آسائش زندگی میں کسی غم وفکر تغیر وتبدل اور نقصان و خرابی کا خوف ہوگا۔