hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 5537

.

مشكاة المصابيح

5537
Mishkaat Shareef
صحیح
وعنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : ما في الجنة شجرة إلا وساقها من ذهب . رواه الترمذي
اور حضرت ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جنت میں جو بھی درخت ہے اس کا تنا سونے کا ہے۔ (ترمذی)

تشریح
جنت کے ہر ایک درخت کا تنا سونے کا ہے البتہ ان درختوں کی ٹہنیاں اور شاخیں مختلف قسموں کی ہیں۔ کسی کی سونے کی ہے، کسی کی چاندی کی، کوئی ٹہنی یاقوت و زمرد کی ہے یا موتی وغیرہ کی اور ہر ٹہنی طرح طرح کے شگوفوں سے مرصح ومزین ہے اور اس پر قسم قسم کے میوے اور پھل لگے ہوئے ہیں نیز جنت کے تمام درختوں کے نیچے نہریں رواں ہیں۔