hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 5692

.

مشكاة المصابيح

5692
Mishkaat Shareef
ضعیف
وعن جابر أن النبي صلى الله عليه و سلم قا ل : إن الله بعثني لتمام مكارم الأخلاق وكمال محاسن الأفعال . رواه في شرح السنة
اور حضرت جابر (رض) سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے مجھے اس لئے بھیجا ہے کہ اچھے اخلاق کی تکمیل کروں اور اچھے کاموں کو پورا کروں۔ (شرح السنۃ)

تشریح
مطلب یہ کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنا پیغمبر اور رسول بنا کر اس مقصد سے بھیجا ہے کہ میں مخلوق اللہ کی ہدایت کروں اور ان کو ظاہری اخلاق و معاملات اور عادات واطوار کے اعتبار سے بھی اور باطنی احوال و سیرت کے اعتبار سے بھی درجہ کمال پر پہنچادوں۔