hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 5715

.

مشكاة المصابيح

5715
Mishkaat Shareef
ضعیف
وعن أبي عبيدة بن محمد بن عمار بن ياسر قال : قلت للربيع بنت معوذ بن عفراء : صفي لنا رسول الله صلى الله عليه و سلم قالت : يا بني لو رأيته رأيت الشمس طالعة . رواه الدارمي
محمد بن عمار ابن یاسر کے صاحبزادے ابوعبیدہ کہتے ہیں کہ میں نے معوذ ابن عفراء کی صاحبزادی حضرت ربیع (صحابیہ) سے کہا کہ آپ ہمارے سامنے رسول کریم ﷺ کا وصف بیان کریں تو انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے ! اگر تم آنحضرت ﷺ کو دیکھ لیتے تو یہی سمجھتے کہ چمکتا ہوا سورج دیکھ لیا ہے۔ (دارمی)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ آپ ﷺ کا ایسا دبدبہ اور جلال تھا اور آپ ﷺ کا وجود اس قدر پر نور تھا کہ آپ کو دیکھنا گویا چمکتے ہوئے سورج کو دیکھنا تھا۔