hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 6119

.

مشكاة المصابيح

6119
Mishkaat Shareef
صحیح
وعن البراء قال : رأيت النبي صلى الله عليه و سلم والحسن بن علي على عاتقه يقول : اللهم إني أحبه فأحبه متفق عليه
اور حضرت برائ کہتے ہیں کہ میں نے (ایک دن) نبی کریم ﷺ کو اس حال میں دیکھا کہ حسن ابن علی آپ ﷺ کے کاندھے پر سوار تھے اور آپ ﷺ فرما رہے تھے، اے اللہ ! میں اس سے (بہت) محبت رکھتا ہوں، تو بھی اس سے محبت رکھ۔ (بخاری ومسلم )

تشریح
تو بھی اس سے محبت رکھ بلاشبہ آنحضرت ﷺ کی یہ دعا قبول ہوئی اور اللہ تعالیٰ نے حضرت حسن کو اپنا اور اور چہیتا بنایا بس جب اللہ نے اور اللہ کے رسول نے حضرت حسن کو محبوب رکھا تو ہر مسلمان کو لازم ہے کہ حسن کی محبت سے اپنے دل و دماغ کی دنیا معمور رکھے۔