hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 6124

.

مشكاة المصابيح

6124
Mishkaat Shareef
صحیح
وعن أنس قال : لم يكن أحد أشبه بالنبي صلى الله عليه و سلم من الحسن بن علي وقال في الحسن أيضا : كان أشبههم برسول الله صلى الله عليه و سلم . رواه البخاري
اور حضرت انس (رض) کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ سے سب سے زیادہ مشابہت رکھنے والا حسن بن علی (رض) کے علاوہ کوئی نہیں تھا نیز حضرت انس (رض) نے حضرت حسین (رض) کے بارے میں بھی کہا کہ وہ بھی رسول اللہ ﷺ سے بہت زیادہ مشابہ تھے (بخاری )

تشریح
آگے دوسری فصل میں حضرت علی (رض) کی روایت آرہی ہے جس میں انہوں نے تفصیل بیان فرمائی ہے کہ سر سے سینہ تک تو حسن آنحضرت ﷺ سے زیادہ مشابہ تھے اور باقی نیچے کے جسم میں حسنین (رض) آنحضرت ﷺ سے سب سے زیادہ مشابہ تھے ،