hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 6138

.

مشكاة المصابيح

6138
Mishkaat Shareef
صحیح
وعنه أنه قال : دعا لي رسول الله صلى الله عليه و سلم أن يؤتيني الله الحكمة مرتين . رواه الترمذي
اور حضرت ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا رسول کریم ﷺ نے میرے لئے دو مرتبہ یہ دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مجھ کو حکمت عطاء فرمائے۔ (ترمذی)

تشریح
یعنی اس مفہوم کی دعا کہ اللہ تعالیٰ مجھ کو دین و شریعت کا علم اصول و فروع عطا فرمائے، ایک مرتبہ تو لفظ حکمت کے ساتھ کی اور ایک مرتبہ لفظ فقہ کے ساتھ اور ظاہر یہ ہے کہ آپ ﷺ نے یہ دونوں دعائیں الگ الگ دو موقعوں پر کیں جیسا کہ پیچھے گزرا۔