hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 6142

.

مشكاة المصابيح

6142
Mishkaat Shareef
صحیح
وعن ابن عمر أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : إن الحسن والحسين هما ريحاني من الدنيا . رواه الترمذي وقد سبق في الفصل الأول
اور حضرت ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا حقیقت یہ ہے کہ حسن و حسین میری دنیا کے دو پھول ہیں (ترمذی) یہ حدیث فصل اول میں گزر چکی ہے۔

تشریح
سید جمال الدین نے یہ حدیث فصل اول میں گزر چکی ہے کے بارے میں لکھا ہے کہ صاحب مشکوٰ ۃ شریف کے ان الفاظ میں صاحب مصابیح پر اعتراضات کی طرف اشارہ ہے لیکن ملا علی قاری لکھتے ہیں کہ میرے نزدیک یہ اعتراض (کہ مصابیح نے ایک روایت کو مکرر نقل کردیا ہے) اس طرح کالعدم قرار پا جاتا ہے فصل اول کی روایت بخاری کی ہے جو اپنی جگہ پر نقل ہوئی ہے اور یہ روایت ترمذی کی ہے جس کو اس کی جگہ پر نقل کیا گیا ہے جب کہ ان دونوں روایتوں کے الفاظ میں فی الجملہ تغایر بھی ہے۔