hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 6150

.

مشكاة المصابيح

6150
Mishkaat Shareef
ضعیف
وعن ابن عباس قال : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم حاملا الحسن بن علي على عاتقه فقال رجل : نعم المركب ركبت يا غلام فقال النبي صلى الله عليه و سلم : ونعم الراكب هو . رواه الترمذي
اور حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں کہ (ایک روز) رسول کریم ﷺ حسن بن علی (رض) کو اپنے کندھے پر بٹھائے ہوئے تھے کہ ایک شخص بولا اے (خوش نصیب) منے ! کیسی اچھی سواری پر تم سوار ہوئے۔ نبی کریم ﷺ نے (یہ سن کر) فرمایا اور سوار بھی تو کتنا اچھا ہے۔ (ترمذی)

تشریح
آنحضرت ﷺ کے ارشاد کا مطلب یہ تھا کہ سواری تو اچھی ہے ہی لیکن خود سوار بھی بہت اچھا ہے پس ان الفاظ سے حضرت حسن (رض) کی کمال توصیف و منقبت اور نہایت فضیلت کا اظہار ہوتا ہے۔