hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 735

.

مشكاة المصابيح

735
Mishkaat Shareef
صحیح
عَنِ ابْنِ عُمَرَ ص قَالَ کَانَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وسلم ےَغْدُوْا اِلَی الْمُصَلّٰی وَالْعَنَزَۃُ بَےْنَ ےَدَےْہِ تُحْمَلُ وَتُنْصَبُ بِالْمُصَلّٰی بَےْنَ ےَدَےْہِ فَےُصَلِّیْ اِلَےْھَا۔ (صحیح البخاری)
حضرت عبداللہ ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ آقائے نامدار ﷺ صبح کے وقت عیدگاہ تشریف لے جاتے اور آپ ﷺ کے آگے آگے ایک نیزہ (بھی) لے جایا جاتا جو عیدگاہ میں آپ ﷺ کے آگے کھڑا کردیا جاتا تھا اور آپ ﷺ اس کی طرف (منہ کر کے) نماز پڑھ لیتے تھے۔ (صحیح البخاری )

تشریح
معمول یہ تھا کہ سترہ کرنے اور ڈھیلے وغیرہ توڑنے کے لئے اکثر اوقات خدام آپ ﷺ کے ہمراہ ایک نیزہ لے کر چلتے تھے چناچہ عید گاہ میں سامنے چونکہ کوئی دیوار وغیرہ نہیں تھی بلکہ میدان ہی میدان تھا اس لئے وہاں بھی آپ ﷺ کے ساتھ نیزہ جاتا تھا جسے آپ ﷺ اپنے سامنے کھڑا کردیتے تھے۔